تازہ ترین

یورالوجی ہسپتال میں کورونا وارڈ کیلئے 25 لاکھ کے بیڈز کا عطیہ

یورالوجی-ہسپتال-میں-کورونا-وارڈ-کیلئے-25-لاکھ-کے-بیڈز-کا-عطیہ

کورونا سے نمٹنے کیلئے ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش:راشد شفیق راولپنڈی : ایم این اے شیخ راشد شفیق نے راولپنڈی یورالوجی ہسپتال میں کورونا وارڈ کیلئے 25لاکھ روپے مالیت کے جدید بیڈز عطیہ کر دیئے، انہوں نے یورالوجی ہسپتال کا دورہ کیا، شیخ راشد شفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے راولپنڈی میں تمام انتظامات مکمل ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وارڈز قائم کیے گئے جبکہ یورالوجی ہسپتال کورونا وائرس کے لیے مختص ہے ۔ اس موقع پر وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی اور ایم ایس یورالوجی ہسپتال ڈاکٹر خالد رندھاوا بھی موجود تھے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں