تازہ ترین

یوسف رضا گیلانی کو کتنے ووٹ ملیں گے؟ نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

یوسف-رضا-گیلانی-کو-کتنے-ووٹ-ملیں-گے؟-نبیل-گبول-کا-بڑا-دعویٰ

پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کےاپنےلوگ یوسف رضاگیلانی کو ووٹ ‏دیں گے۔ نبیل گبول نے کہا کہ حکومت کے ‏‏25 ایم پی ایزا یسے ہیں جو یوسف رضاگیلانی ووٹ دیں گے، جہانگیرترین بھی متحرک ہوئےہیں تووہ ‏کچھ نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اوپن بیلٹ الیکشن ہوں گےیانہیں اس بارےمیں ابھی نہیں معلوم، مجھےلگ ‏رہاہےسینیٹ الیکشن کے بعد سپریم کورٹ کافیصلہ آجائے گا۔ نبیل گبول نے کہا تھا کہ ‏یوسف رضاگیلانی نے پہلے ‏فیصلہ کیا تھا سینیٹ الیکشن نہیں لڑیں گے کیونکہ وہ سمجھتےتھےوہ ‏ہارگئےتو ان کی سیاست کونقصان ہوگا، ‏یوسف رضاگیلانی کوآصف زرداری نےضمانت دی کہ آپ ‏جیتیں گے ان کو زیادہ ووٹ ملیں گے۔ آج سابق صدر آصف زرداری نے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ، جس میں ‏نوازشریف نے زرداری کو یوسف رضاگیلانی کی مکمل حمایت کا یقین دلا دیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں