تازہ ترین

یوسی 21 میں ٹینکرز کی مدد سے دواؤں کا چھڑکاؤ

یوسی-21-میں-ٹینکرز-کی-مدد-سے-دواؤں-کا-چھڑکاؤ

گزشتہ دو دنوں میں ضلع شرقی کی دس یوسیز میں اسپرے کو یقینی بنایا گیاشہری گھروں میں رہ کر کورونا کو شکست دینے میں مدد کریں،چیئرمین کراچی: چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور و میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو کی جانب سے عوام کو کورونا وائرس ودیگر مضر صحت جراثیموں سے بچانے کیلئے بڑا اقدام کیا گیا اب یوسیز میں بڑے پیمانے پر ٹینکرز میں براؤزر لگا کر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ سر انجام دیا جا رہا ہے یوسی 25 کے بعد یوسی 21 میں دو ٹینکرز کی مدد سے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا، اس اقدام کو عوام کی جانب سے بیحد سراہا گیا۔معید انور نے کہا ہے کہ کورونا وائرس و دیگر مضر صحت جراثیم سے بچاؤ کیلئے بلدیہ شرقی ہر وہ راستہ اختیار کر رہی ہے جس سے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جاسکے ٹینکرز اور فیومیگیشن ٹیمیں علاقوں، مساجد، دیگر مذہبی عبادت گاہوں میں جراثیم کش ادویات کا مسلسل چھڑکاؤ کر رہی ہیں گزشتہ دو دنوں میں دس یوسیز 3، 4، 5، 6، 19، 20، 21، 23، 25، 28 میں جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کو یقینی بنایا گیا ہے اور یہ سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے پھر گزارش کی ہے کہ وہ گھروں میں رہ کر کورونا کو شکست دینے میں مدد فراہم کریں۔ یوسی 21 کے چیئرمین محمد عدنان خان نے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے منتخب نمائندے عوام کی جان کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام بروئے کار لا رہے ہیں ٹینکر کے ذریعے پوری یوسی میں اسپرے سے یقینی طور پر بہترین نتائج برآمد ہوں گے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں