اسلام آباد : مختلف مکاتب فکر کے افراد نے جنرل حمید گل فائونڈ یشن کے زیر اہتمام پاکستان کا یوم آزادی بمطابق اسلامی سن ہجری 27 رمضان المبارک کو پریس کلب کے باہر پر وقار تقریب میں منایا۔ شرکا نے پاکستان کے جھنڈے ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے ۔ اس موقع پر حکومت کی جانب سے سماجی فاصلے کی ہدایات کی مکمل پاسداری کی گئی ۔تقریب کا اہتمام چیئر پرسن حمید گل فائونڈ یشن عظمیٰ گل نے کیا تھا ۔ تقریب میں ڈاکٹر سعدیہ اعظم خان ،عبدالحمید لون ،تنویر السلام ،عنبرین اور دیگر تنظیموں کے اراکین نے شرکت کی۔تقریب میں ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی، آزادی کشمیر اور اسلام کی سر بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عظمیٰ گل نے کہا کہ یوم آزادی منانے کا مقصد اپنی نئی نسل کو اسلام اور پاکستان کے حوالے سے آگاہ کرنا ہے ۔