تازہ ترین

یونیورسٹیوں میں یونیورسل ایکٹ نافذ کرنے کا فیصلہ

یونیورسٹیوں-میں-یونیورسل-ایکٹ-نافذ-کرنے-کا-فیصلہ

ملتان: پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں میں یونیورسل ایکٹ نافذ کرنے کافیصلہ، ترمیم کے لئے قانونی مسودہ تیار کرلیا گیا ،بتایا گیا ہے کہ ہایئرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے بھر کی یونیورسٹی میں یونیورسل ایکٹ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں یونیورسٹیوں کی خود مختاری ختم ہوکر رہ جائے گی ، اکیڈمک سٹاف زکریا یونیورسٹی کے عہدیداروں کے مطابق نئے قانون کے مطابق وائس چانسلرز سے سنڈیکیٹ کی چیئرمین شپ اور فیصلوں کا اختیار چھیننے کی تیاری کرلی گئی ہے ۔ سرکاری یونیورسٹیز میں ریٹائرڈ جج، بیوروکریٹ چیئرمین سنڈیکیٹ کے عہدے پر تعینات ہونگے ۔ وائس چانسلرز کی کارکردگی جانچنے کا اختیار پنجاب ہا یئر ایجوکیشن کمیشن کے سپرد ہوگا۔ پنجاب ہایئر ایجوکیشن کمیشن سال میں دو مرتبہ وائس چانسلرز کی کارکردگی کا آڈٹ کریں گے ۔ وائس چانسلرز اپنی مدت تقرری کے دوران سول سرونٹ تصور کئے جائیں گے اور وائس چانسلر کو دباؤ میں رکھنے کے لئے پیڈا ایکٹ کے دائرے میں لایا جائے گا۔ گورنر پنجاب بطور چانسلر یونیورسٹیز کیلئے الگ الگ پرفارمنس انڈیکیٹرز مقرر کریں گے جبکہ سینڈیکیٹ کے چار منتخب ممبران میں سے کم از کم دو خواتین ہوں گی۔ وائس چانسلر کی تنخواہ مقرر کرنے کا اختیار سرچ کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا۔ 1973 سے لیکر 2019 تک کے تمام یونیورسٹیز کے ایکٹ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ یونیورسٹیز کا ترمیمی قانون پنجاب اسمبلی منظوری کیلئے پیش ہوگا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں