تازہ ترین

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی یکجہتی کشمیر تقریب، واک کا انعقاد

یونیورسٹی-آف-سنٹرل-پنجاب-کی-یکجہتی-کشمیر-تقریب،-واک-کا-انعقاد

یوسی پی کے طلبہ نے واک کابھی اہتمام کیا، تقریب میں یوم یکجہتی کشمیر کاکیک بھی کاٹا گیا راولپنڈی: یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب راولپنڈی کیمپس کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیاگیا، اس موقع پر یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس نے واک کابھی اہتمام کیا۔ تقریب میں پنجاب گروپ آف کالجز راولپنڈی اور اسلام آباد کے کیمپسز کے پرنسپلز، پروفیسر اسد اقبال خٹک، پروفیسر امجدعلی منہاس، پروفیسر یوسف ابراہیم، پروفیسر بدر منیرشاہد، پروفیسرکاشف حیات، پروفیسرکاشف شاہ، پروفیسر انیلہ ملک، پروفیسر حرا چوہان اور دیگر نے یوسی پی کے طلبہ کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کاکیک کاٹا۔ تقریب میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب راولپنڈی کیمپس کے فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں طلباء و طالبات نے باربی کیو سے مہمانوں کی تواضع کی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں