تازہ ترین

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس،فیکلٹی ممبرز کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری

یونیورسٹی-آف-ہیلتھ-سائنسز-کے-بورڈ-آف-گورنرز-کا-اجلاس،فیکلٹی-ممبرز-کے-کنٹریکٹ-میں-توسیع-کی-منظوری

لاہور: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کااجلاس پیر کے روز چیف جسٹس (ریٹائرڈ) تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں بورڈ آف گورنرز کے ارکان سلیمہ ہاشمی، ڈاکٹر انوار اے خان کے علاوہ وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم، رجسٹرار ڈاکٹر اسد ظہیر، خزانچی بقیع بن حنیف ، محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور فنانس کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں اہم انتظامی و مالیاتی امور کے حوالے سے فیصلے کیے گئے۔یو ایچ ایس کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں 39سٹاف اور فیکلٹی ممبرز کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دی گئی۔طلبہ کے عمومی ہیلتھ پروفائل رکھنے کے حوالے سے طریق کار کی بھی منظوری دی گئی۔بورڈ کی جانب سے گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم نے ریسرچ کے بزنس ماڈل کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں