تازہ ترین

یو اے ای میں طوفانی بارش، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

یو-اے-ای-میں-طوفانی-بارش،-شہریوں-کو-غیر-ضروری-سفر-سے-گریز-کی-ہدایت

دبئی: متحدہ عرب امارات کی کئی ریاستوں میں طوفانی بارشیں جاری ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی، شارجہ سمیت دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا ہے۔

دبئی پولیس نے عوام کو ہدایت کی ہےکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری اور حدِ نگاہ میں کمی کا خدشہ ہے اس لیے  غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔

دوسری جانب دبئی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسم صبح تک غیر مستحکم رہے گا اور عوام انتہائی محتاط رہیں۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں