تازہ ترین

یو بی ایل کی سیلانی ویلفیئر کیلئے 2کروڑ 50 لاکھ روپے کی امداد

یو-بی-ایل-کی-سیلانی-ویلفیئر-کیلئے-2کروڑ-50-لاکھ-روپے-کی-امداد

کراچی : ٹرسٹ اس رقم سے کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون کے نتیجے میں سب سے متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کرے گا ۔ تفصیلات کے مطابق یو بی ایل نے حال ہی میں سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ جو ایک معروف خیراتی تنظیم ہے کے ساتھ پاکستان بھر میں ضرورت مند خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کرنے کیلئے اشتراک کیا ہے ۔صدر اور سی ای او یو بی ایل سیما کامل نے کہا کہ رمضان دینے کا ایک مہینہ ہے ۔ ہم عاجز ی کیساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے مالی خدمات کی فراہمی اور آزمائش کی اس گھڑی میں متاثرہ افراد کیساتھ ہیں ۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس شراکت سے متاثرین کی زندگی میں مثبت فرق پڑے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں