اقوم متحدہ قرار دادوں پر عملدر آمد کرا کر کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے :مقررین لاہور: کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ڈی سی آفس میں ریلی اور شملہ پہاڑی چوک میں مظاہرہ کا اہتمام کیا گیا ،ڈی سی آفس کی ریلی کی قیادت ڈی سی دانش افضال نے کی ۔ ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز عامر شفیق،ڈپٹی ڈائریکٹر پی آر عمران مقبول، اور ڈی سی آفس کے ملازمین نے شرکت کی ،کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے پندرہ منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔ شملہ پہاڑی چوک میں عوامی رکشہ یونین کے مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کہا کشمیر 117 دن سے دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا ہوا ہے ،تاریخ کی سب سے بڑی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں مقبوضہ کشمیر میں ہو رہی ہیں،اقوم متحدہ اپنی قرار دادوں پر عمل در آمد کروا کر کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے ۔