تازہ ترین

یکم جنوری سے پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ، سیکشن 9 سختی سے لاگو کرنیکا حکم

یکم-جنوری-سے-پراپرٹی-ٹیکس-میں-اضافہ،-سیکشن-9-سختی-سے-لاگو-کرنیکا-حکم

رواں سال سیکشن 9لاگو نہ ہونے سے خزانہ کو 3ارب روپے کا نقصان ہوا، صوبائی وزیر نے ڈائریکٹرز سے جواب طلب کر لیا ہر سال یکم جنوری، یکم جولائی کو کمرشل، رہائشی جائیدادوں کا سروے کر کے کرایہ نامہ اور حجم کے مطابق ٹیکس اضافہ لازم ہے :ذرائع راولپنڈی: یکم جنوری سے پراپرٹی ٹیکس میںاضافہ، سیکشن 9 سختی سے لاگو کرنیکا حکم دے دیا گیا۔ رواں سال راولپنڈی ریجن سمیت پنجاب بھر میں سیکشن 9 کے تحت کمرشل اور رہائشی جائیدادوں کے ٹیکس میں اضافہ نہ کرنے کا انکشاف ہوا جس سے قومی خزانے کو 3 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ صوبائی وزیر ایکسائز پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹرز سے جواب طلب کرلیا اور سیکشن 9 سختی سے لاگو کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ محکمہ ایکسائز کے ذرائع کے مطابق پراپرٹی ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 9کے تحت ایکسائز افسران پر لازم ہے کہ ہر سال یکم جنوری اور مالی سال کے آغاز پر یکم جولائی کو (ہر 6 ماہ بعد) کمرشل اور رہائشی جائیدادوں کا سرکل افسران سے سروے کرائیں اور پراپرٹی کی موجودہ صورتحال، کرایہ اور حجم وغیرہ کے مطابق ٹیکس میں اضافہ کریں لیکن راولپنڈی ریجن سمیت صوبہ بھر میں رواں سال سیکشن 9پر عملدرآمد نہیں کیا گیا جس سے قومی خزانے کو ٹیکس کی مد میں 3ارب روپے کا نقصان ہوا۔ صوبائی وزیر کے حکم پر ڈائریکٹر ایکسائز راولپنڈی ریجن نے یکم جنوری 2020ء سے سیکشن 9 لاگو کرکے ٹیکس میں اضافہ کے احکامات جاری کر دیئے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں