اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی سے متعلق کہا ہے کہ پی پی پی خفیہ ووٹنگ پر زور دیتی ہے، سپریم کورٹ اس بیان کو اپنے ریکارڈ کا حصہ بنائے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کہہ رہے ہیں ہم سندھ سے 10 نشستیں جیتیں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ یہ صرف تب ممکن ہے جب آپ دوسری جماعتوں کے ممبران خریدیں، یہی روایات کو جاری رکھنے کےلیے پیپلز پارٹی اوپن ووٹنگ کی مخالفت کرتی ہے۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1360814145915002884 فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پیپلز پارٹی خفیہ ووٹنگ پر زور دیتی ہے، سپریم کورٹ اس بیان کو اپنے ریکارڈ کا حصہ بنائے۔