تازہ ترین

‘یہ ماہ اہم ہے، ایس اوپیز پرعمل کیا تو پیک ٹائم سے نکلنےمیں کامیاب ہوجائیں گے’

‘یہ-ماہ-اہم-ہے،-ایس-اوپیز-پرعمل-کیا-تو-پیک-ٹائم-سے-نکلنےمیں-کامیاب-ہوجائیں-گے’

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ ماہ اہم ہے، اگر عوام نے ایس اوپیز پرعمل کیا تو پیک ٹائم سے نکلنےمیں کامیاب ہوجائیں گے اور ملک وبا سے محفوظ ہوجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگرزفورس کے رضاکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کوروناکے معاملے پریہ ماہ اہم ہے ، ایس اوپیزپرعمل ہواتوپیک ٹائم سے نکل جائیں گے اور اگر عوام نے ایس او پیز پرعمل نہ کیا تو اسپتالوں پر بوجھ بڑھ جائے گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہرملک میں ایس اوپیزپرعملدرآمد رضاکاروں نے کرایا ہے، رضاکاروں اور ٹائیگرز فورس کا مشکور ہوں، اگرلوگوں کو احتیاط کرائیں تووباسے بچاجاسکتا ہے لوگوں کو یہ سمجھانا ہے کہ ایس اوپیزپرعمل کرناضروری ہے ۔ یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس : پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 148مریض جاں بحق عمران خان نے ٹائیگرزفورس کے رضاکاروں کو کہا کہ آنیوالی برسات میں ہمیں شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لینا ہے۔ یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے وزرا اور عوامی نمائندوں کو کورونا ریلیف امور کی نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزرا اور نمائندے ٹائیگر فورس سے مل کر ایس اوپیز پر عمل کرائیں۔ وزیراعظم نے کہا تھا کہ وزرا اور نمائندے اسپتالوں اور دیگر طبی مراکز کا خودمعائنہ کریں، عوام کوایس او پیز پرعملدرآمدکی زیادہ تاکیدکی جائے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں