تازہ ترین

’دنیا بہتر ہورہی ہے، ہم اسے نقصان پہنچاتے ہوئے لاپرواہ ہوگئے تھے‘

’دنیا-بہتر-ہورہی-ہے،-ہم-اسے-نقصان-پہنچاتے-ہوئے-لاپرواہ-ہوگئے-تھے‘

پاکستان کی نامور اداکارہ عروہ حسین نے کا جہاں ماننا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا کو تباہی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں ان کے مطابق کہیں نہ کہیں اس وائرس سے دنیا بہتر بھی ہورہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کورونا وائرس کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔عروہ حسین نے لکھا کہ ’میں سوچ رہی تھی کہ میں اس عالمی وبا کے حوالے سے میری سوچ خاصی الگ ہے، جہاں میں یہ سوچ رہی ہوں کہ اس وائرس کے باعث خوب تباہی ہورہی ہے وہیں میں نے یہ بھی نوٹس کیا کہ ہماری دنیا بہتر ہورہی ہے، اور اسے بہتر ہونے کی ضرورت بھی تھی کیوں کہ ہم اسے نقصان پہنچاتے پہنچاتے بہت زیادہ لاپرواہ پوچکے تھے‘۔ پاکستان کی نامور اداکارہ عروہ حسین نے کا جہاں ماننا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا کو تباہی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں ان کے مطابق کہیں نہ کہیں اس وائرس سے دنیا بہتر بھی ہورہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کورونا وائرس کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ https://twitter.com/VJURWA/status/1244214587412680704 عروہ حسین نے لکھا کہ ’میں سوچ رہی تھی کہ میں اس عالمی وبا کے حوالے سے میری سوچ خاصی الگ ہے، جہاں میں یہ سوچ رہی ہوں کہ اس وائرس کے باعث خوب تباہی ہورہی ہے وہیں میں نے یہ بھی نوٹس کیا کہ ہماری دنیا بہتر ہورہی ہے، اور اسے بہتر ہونے کی ضرورت بھی تھی کیوں کہ ہم اسے نقصان پہنچاتے پہنچاتے بہت زیادہ لاپرواہ پوچکے تھے‘۔ اداکارہ کے مطابق ’جہاں مجھے اس وقت اپنی ماں کی اور گھر والوں کی یاد آرہی ہے، وہیں میں اس بات کا بھی شکر ادا کررہی ہوں کہ میں خود اپنے گھر میں محفوظ ہوں، مجھے چاہنے والے موجود ہیں جن سے میں بات کرسکتی ہوں‘۔ https://twitter.com/VJURWA/status/1244214777230036993 اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’مجھے ان تمام لوگوں سے ہمدردی ہے جو اس وقت کسی نہ کسی مشکل میں گرفتار ہیں، جن کے پاس کھانے کو کچھ موجود نہیں، یا جنہیں اپنی صحت کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی ہے، یا پھر وہ ڈاکٹرز اور پولیس اہلکار جو سب سے آگے کھڑے ہوکر اس جنگ میں لڑ رہے ہیں‘۔ https://twitter.com/VJURWA/status/1244215073301725185 عروہ حسین نے آخر میں لکھا کہ ’بہادر بن کر رہیں اور مثبت رہنے کی کوشش کریں اور سب سے ضروری شکرگزار ہوں اور اپنے گھروں میں ہی رہیں‘۔ خیال رہے کہ دنیا بھر کو اپنی دہشت سے خوف زدہ کرنے والے کورونا وائرس کا پاکستان میں بھی تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے، اب تک اس وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 16 جبکہ متاثرین کی تعداد 1550 سے زائد ہوگئی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں