تازہ ترین

’دھمکیوں کا کلچر نہیں چلے گا، ان کو پتا تھا لندن سے واپسی پر سوال ہونگے‘

’دھمکیوں-کا-کلچر-نہیں-چلے-گا،-ان-کو-پتا-تھا-لندن-سے-واپسی-پر-سوال-ہونگے‘

اسلام آباد:وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ قرضوں کے پیسوں سے بیرون ملک جائیدادیں بنائی گئیں لیکن ہمیں کہا جاتا ہے کہ کرپشن کے خلاف بات نہ کرو۔ ہم ان کی طرح مک مکا نہیں کر سکتے۔ شہباز شریف کو ٹی ٹیز سکینڈل کا جواب دینا ہوگا۔ لیگی رہنما خواجہ آصف کی تقریر کے ردعمل میں مراد سعید کا قومی اسمبلی سئ خطاب میں کہنا تھا کہ اپوزیشن کے رہنما تقریریں کرتے ہیں لیکن جواب نہیں سنتے۔ لندن مظاہرے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ یہ اس گھر کی بات ہو رہی ہے جس کو ثابت کرنے میں ہمیں پانچ سال لگے۔ وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ پہلے یہ لیکچر دیتے تھے کہ لندن میں قائد کی جائیداد نہیں، اب وہیں پر میٹنگ کرتے ہیں۔ یہ بڑے بڑے محلات پاکستان کے پیسوں سے بنے۔ آپ نے کہا ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ پھر خود ’’ کہا مجھے اجازت دو‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ‘مغل’ اعظم سے خواجہ آصف کو سوال کرنا چاہیے تھا کہ 35 سالوں میں ایک ہسپتال نہیں بنا سکے جس میں آپ کا علاج ہوتا۔ نواز شریف کے دونوں بچے مفرور، سلمان شہباز اور اسحاق ڈار بھی مفرور، خواجہ آصف ایک خاندان کے بجائے اپنے حلقے کی عوام کی بات کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ منظور پاپڑ والا بیچارہ کراچی نہیں گیا، وہ لندن سے پیسے بھیج رہا تھا۔ تمام پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھیجا گیا۔ ٹی ٹیز کے ذریعے پیسہ پاکستان منگوایا گیا۔ ماڈل ٹاؤن میں یہ جواریوں کی طرح پیسہ گنتے تھے کہ آج کتنی کمائی ہوئی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سبز رنگ کی بلٹ پروف گاڑی میں پیسہ جاتا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں