تازہ ترین

’عاصم اظہر کا تم تم سے اچھا گانا تو والس کی آئس کریم کا ہوتا ہے‘

’عاصم-اظہر-کا-تم-تم-سے-اچھا-گانا-تو-والس-کی-آئس-کریم-کا-ہوتا-ہے‘

سوشل میڈیا صارفین کو آئے روز بحث کرنے کے لیے موضوع چاہیے ہوتا ہے اور اب حال ہی میں صارفین کو بحث کرنے کے لیے گلوکار عاصم اظہر کا گانا 'تم تم' مل گیا ہے۔  اس گانے کا سب کو اس وقت سے انتظار تھا جب عاصم اظہر نے سوشل میڈیا گانے کی چند تصاویر اور ٹیزرز شیئر کیے تھے۔ بعد ازاں گلوکار کی جانب سے 2 جولائی کو گانا 'تم تم' ریلیز کیا گیا جو کہ یوٹیوب پاکستان کے ٹرینڈنگ پینل پر نظر آرہا تھا اور گانے کو اب تک لاکھوں صارفین کی جانب سے دیکھا جا چکا ہے۔  'تم تم' گانے میں گلوکار عاصم اظہر، اداکارہ ہانیہ عامر، ٹک ٹاک اسٹار اریقہ حق،  شمعون اسماعیل، طلحہ انجم، رامس اور اسد صدیقی کو دکھایا گیا ہے۔ گانا ریلیز ہونے کے بعد ہی سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے میمز اور تنقید کی بوچھاڑ شروع ہوگئی۔ https://twitter.com/2000Ibleedgreen/status/1278973340393357314 ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ 'یہ گانا سننے کے بعد احساس ہوا ہے کہ عاصم اظہر نے پی ایس ایل کا گانا بہت اچھا گا لیا تھا'۔ https://twitter.com/Hamza_tweets69/status/1278781135611453447 حمزہ کہتے ہیں کہ 'اس گانے میں اداکارہ ہانیہ عامر کا کردار اتنا تھا جتنا میرا آن ائن کلاس میں ہوتا ہے'۔ https://twitter.com/Asheeq765/status/1278793883682508800 ایک اور صارف نے تمسخر اڑاتے ہوئے ایک میم شیئر کی اور لکھا کہ 'گانا سننے کے بعد ان کے ساتھ ایسا ہی ہوا'۔ https://twitter.com/jerrytweetzzz/status/1278702346399354881 ایک صارف نے لکھا کہ 'میں گانے تم تم میں ٹیلینٹ کی تلاش کرتے ہوئے'۔ https://twitter.com/irajtariq22/status/1278977196460212226 منیحہ لکھتی ہیں کہ 'تم تم سے اچھا گانا تو والس کی آئس کریم کا ہوتا ہے'۔ خیال رہے کہ عاصم اظہر کا گانا 'تم تم' ریلیز ہونے سے قبل ہی ان پر تنقید کی جارہی تھی کہ انہوں نے اپنے گانے میں ایک ٹک ٹاک اسٹار کو کیوں لیا جس پر عاصم اظہر کے ساتھ ساتھ اداکارہ صبا قمر نے بھی ناقدین کو جواب دیا تھا۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں