رواں سال ایشیاء کی پُرکشش ترین خواتین کی ٹاپ ٹین فہرست میں جگہ بنانے والی مہوش حیات کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اُن کے ٹیلنٹ پر پرکھیں نا کہ جسمانی صفات پر۔ سوشل میڈیا صارفین مہوش حیات کے مذکورہ فہرست میں جگہ بنانے پر انہیں مبارکباد کے پیغام دے رہے تھے اور خوشی کا اظہار بھی کر رہے تھے تاہم مہوش حیات کے رد عمل سے واضح ہوتا ہے کہ وہ اس فہرست میں اپنی جگہ بنانے پر زیادہ خوش نہیں ہیں ۔