معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات کا کہنا ہے کہ اُن کے خیال میں 2020 کے الیکشن میں مشیل اوباما امریکا کی بہترین صدر ثابت ہوں گی۔ گزشتہ روز معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مشیل اوباما کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں مشیل اومابا اور اُن کے کام سے بہت مُتاثر ہوتی ہوں جو کام وہ اوباما فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر کر رہی ہیں، یہ واقعی قابلِ تعریف ہے۔‘ https://twitter.com/MehwishHayat/status/1209101040005636097 مہوش حیات نےلکھا کہ ’میں حیران ہوں مشیل اوباما ابھی تک امریکا کے اگلے انتخابات میں حصہ لینے کا سوچ رہی ہیں، مجھے لگتا ہے کہ مشیل اوباما امریکا کے لیے بہترین صدر ثابت ہوں گی۔‘ اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں امریکا سے سوال کیا کہ ’امریکا والوں آپ اِس بارے میں کیا سوچتے ہو؟‘ اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں دو ہیش ٹیگ بھی استعما ل کیے Michelleforpresident 2020Election۔ واضح رہے کہ مشیل اوباما امریکا کے سابق صدر بارک اوباما کی اہلیہ ہیں اور وہ بھی اپنے شوہر کی طرح فلاح و بہود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں جس کی وجہ سے لوگ اُن کو بہت پسند کرتے ہیں۔