رواں سال تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے ٹوئٹر پر 10 لاکھ فالوورز مکمل ہونے کی خوشی میں ایک ٹوئٹ کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’وہ ٹوئٹر پر 10 لاکھ فالوورز ہونے پر حیرت زدہ ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ٹوئٹر پر جوش و خروش سے بھرپور مباحثوں سے وہ لطف اندوز ہوتی ہیں۔ مہوش حیات سنگ میل عبور کرنے پر مداحوں کے ساتھ ساتھ نفرت کرنے والوں کو بھی نا بھولیں https://twitter.com/MehwishHayat/status/1207931129711538176 مہوش حیات نے سب کا شکریہ ادا کیا اور خصوصی طور پر انہوں نے نفرت کرنے والوں اور انہیں ٹرول کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔