تازہ ترین

’کشمیری اپنی منزل حاصل کرکے رہیں گے‘

’کشمیری-اپنی-منزل-حاصل-کرکے-رہیں-گے‘

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھارت جبر سے کشمیریوں کے خود ارادیت کی جدوجہد کا راستہ نہیں روک سکتا، کشمیری اپنی منزل حاصل کرکے رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شبلی فراز نے ٹوئٹ کیا کہ دنیا کروناوائرس کی وبا سے برسر پیکار ہے جبکہ بھارت بنیادی انسانی حقوق روند رہا ہے، بھارت کا انتہا پسند چہرہ دنیا پر بے نقاب ہو چکا ہے۔ شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور بھارتی جارحیت کی مذمت کی۔ خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ تھم نہ سکا، تازہ کارروائی میں ضلع شوپیاں میں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔ بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے پنجوڑہ میں سرچ آپریشن کے نام پر نہتے نوجوانوں کو فائرنگ کانشانہ بنایا، فائرنگ کے بعد سینکڑوں افراد گھروں سے باہر نکل آئے، مشتعل مظاہرین نے بھارتی فوج پر پتھراؤ کیا، مظاہرین نے کشمیر کی آزادی کے حق میں اور مودی سرکار کیخلاف نعرے بازی کی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں