لاہور: گلوکارعلی ظفر نے کورونا وائرس کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا کو ہلکا نہ لیں۔ یہ پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی تباہی کی لپیٹ میں ہر کوئی ہے۔ جن لوگوں کو نہیں لگی وہ اس کے خوف میں رہ رہے ہیں اور خوف بالکل حقیقی ہے جس سے کوئی فرار نہیں۔ وبا دنیا کے مختلف ممالک میں تیزی سے ایک انسان سے دوسرے انسان تک پھیل رہی ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ فی الوقت اسے روکنے کا اگر کوئی طریقہ ہے تو وہ ہے خود کو روکنا، مطلب اپنے روز مرہ کی عادات میں تبدیلی لانا۔ اس میں ہاتھ دھونے سے لے کر ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے لے کر ان جگہوں پر اکٹھا ہونا شامل ہے جہاں مجمع زیادہ ہے۔ جتنا کم گھر سے نکلیں اتنا ہی بہتر ہے۔ بس یہ سمجھ لیں کہ کم ملنے سے محبت کم نہیں ہو رہی بلکہ اپنا اور دوسرے کا بھلا ہو رہا ہے۔ https://twitter.com/AliZafarsays/status/1259816269345325058 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں علی ظفر نے اپنے مداحوں کو خبردار کیا کہ ’جس طرح غم کا کوئی وقت مقرر نہیں اِسی طرح خوشی کا بھی کوئی وقت تعین نہیں کیا گیا ہے گلوکار نے کورونا کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے مزید لکھا کہ اگر مجبوری ہو تو گھر سے باہر جائیں لیکن شرط ہے کہ سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ مہربانی کرکے کورونا وائرس کو سنجیدگی سے لیں اور اپنا خیال رکھیں۔علی ظفر نے اپنے پیغام کے ساتھ 1918ء میں ہونے والے ’ہسپانوی فلو‘کی تاریخ پر مبنی تصویر بھی شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ انسانیت دوبارہ اُسی غلطی کو دُہرانے کی اجازت نہیں دیتی۔