تازہ ترین

’’بلاگنگ ‘‘ سے پہچان بنائیں

’’بلاگنگ-‘‘-سے-پہچان-بنائیں

انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا نے لوگوں کے معلومات اور اطلاعات کو تخلیق، دریافت کرنے اور دوسروں تک پہنچا نےکے طریقےیک سرتبدیل کردیےہیں۔اب لوگ معلومات اور اطلاعات کے محض صارفین نہیں رہے،بلکہ وہ مواد کے خالق بن گئے ہیں۔تبدیلی کے اس عمل میں بلاگز پیش پیش ہیں۔ جس کےپاس کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے وہ بلاگنگ کے ذریعے اپنے خیالات میں دنیا کو شریک کر سکتا ہے۔ بلاگ شروع کرنے اور پھر اسے جاری رکھنے میں کوئی خرچ نہیں آتا، لہذا دنیا بھر میں لاکھوں افرادبلاگنگ کے عمل سے وابستہ ہیں۔اسے بنا نے کے لیےمفت ویب سائٹس موجود ہیں۔ بلاگ شروع کرنے اور اسے جاری رکھنے کے لیے کون کون سے اقدامات ضروری ہیں۔ ذیل میں اس حوالے سے موجود ہے،سب سے پہلے یہ سوچیے کہ آپ بلاگ کیوں بنانا چاہتے ہیں۔ کیا آپ کا مقصد اپنی برادری یا مقامی لوگوںکے بارے میں خبریں دوسروں تک پہنچاناہے؟ کیا آپ فوٹوگرافر بننے کے خواہش مند ہیں اور اپنے فن کی نمائش کے مواقعے کی تلاش میں ہیں؟ • کیا آپ کسی مخصوص موضوع کے ماہر ہیں؟ اس کے بعد اُن قارئین کے بارے میں سوچیے جن تک آپ رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیںاور یہ جاننے کی کوشش کیجیے کہ وہ کون سے موضوعات میںدل چسپی رکھتے ہیں۔سیاست،کھیل کود، تفریح، شوبز، کاسمیٹکس، ملبوسات، سائنس اور ٹیکنالوجی، کھانا پکانا،گھروںکی تزئین و آر ا ئش،خریداری،عام استعمال کی اشیا، الیکٹرانکس اور کاروبار،یہ سب مقبول موضوعات ہیں۔ اگرچہ ابتدا کر نے کے لیے یہ وسیع موضوعات بہت موزوں ہیں، لیکن بیش تر کام یاب بلاگز عموما ایک مخصوص موضوع یا شعبے تک محدود ہوتے ہیں۔مثلا ٹیکنالوجی کےبجائے، آپ کے بلا گ میں تمام تر توجّہ اینڈرائیڈ کی بنیاد پر بنے ہوئے جدید ترین ٹیبلیٹس پر ہو سکتی ہے۔ کاروبارجیسے وسیع موضوع پر لکھنے کے بجائے اس کی اُس شاخ کا انتخاب کیجیے جس میں آپ کو دل چسپی یا تجربہ ہو۔مثلا ہو سکتا ہے کہ کسی اور کاروبارکے بارے میںلکھنے کے بجائےآپ کا خاصّہ میڈیکل ٹیکنالوجی کے شعبے میں شروع کیے جانے والے نئے کاروبار کے بارے میں لکھنا ہو۔ اگلا قدم یہ ہونا چاہیے کہ اپنے بلاگ کے پلیٹ فارم، ڈیزائن اور نام کے بارے میں سوچیں۔ ٹیکنالوجی میں ہمیشہ تبدیلیاں آتی رہتی ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ بعض افراد محض ٹوئٹر کو140 حروف والے مائیکروبلاگ کے طورپر استعمال کرنا پسند کریں اور بعض جلدی سے تصاویر، لنکس، اور وڈیو پوسٹ کرنے کے لیے ٹمبلریا انسٹا گرام استعمال کرنا چاہتے ہو ں۔ لیکن بیش ترافرادکے خیال میں بلاگ ایک ویب سائٹ کی مانند ہوتا ہے جہاں آپ باقاعدگی سے اپنے خیالات کا اظہار اور انہیں پوسٹ کر سکتے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں