تازہ ترین

’’حکومت مریم نواز کو کسی صورت باہر نہیں جانے دے گی‘‘

’’حکومت-مریم-نواز-کو-کسی-صورت-باہر-نہیں-جانے-دے-گی‘‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مریم نواز کسی بہانے کے ذریعے بیرون ملک جانا چاہتی ہیں، حکومت ان کو کسی صورت باہر نہیں جانے دے گی۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ مریم نواز نے مسلم لیگ نواز کی رہی سہی ساکھ کو ختم کردیا، انہوں نے مسلم لیگ ن کو ناکارہ کردیا ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ مریم نواز کا گیم پلان ہے، راہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہیں، وہ حکومت سے این آر او کی درخواست کررہی ہیں، ایسا کوئی علاج نہیں جو ملک میں نہیں ہوسکتا، پوری فیملی کو ایسی کون سی بیماری ہے کہ جس کا علاج صرف بیرون ملک میں ہے، انہیں کسی صوت بیرون ملک جانے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے کچھ نہ کچھ تو راستہ بنائیں گی، اگر انہوں نے عدالت سے رجوع کیا تو اس کے مطابق فیصلہ کریں گے، یہ طے ہے کہ ہم انہیں باہر جانے نہیں دیں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں