لاہور(سپورٹس ڈیسک) ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے معروف ریسلر ڈوین جانسن (دی راک) نے ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔امریکی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں ریسلنگ رنگ کی کمی کو بہت زیادہ محسوس کرتا ہوں تاہم اب شاندار کیرئیر کے بعد خاموشی سے ریٹائر ہو رہا ہوں۔ دنیا میں ایسے پر مسرت احساسات کہیں بھی نہیں ملے جو مجھے رنگ میں کھڑے ہو کر ہزاروں لاکھوں شائقین سے مخاطب ہو کر ان داد حاصل کر کے نصیب ہوئے ۔47 سالہ راک 1997ئمیں ڈبلیو ڈبلیو ای میں شامل ہوئے تھے ۔