تازہ ترین

’’شہری سبزیوں ،پھلو ں کی ہوم ڈیلیوری سروس کا فائدہ اٹھائیں‘‘

’’شہری-سبزیوں-،پھلو-ں-کی-ہوم-ڈیلیوری-سروس-کا-فائدہ-اٹھائیں‘‘

مشتبہ مریضوں کو قرنطینہ میں رکھنے کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں،ڈپٹی کمشنر چنیوٹ فیصل آباد،چنیوٹ: شہری کورونا وائرس کے احتیاطی اقدامات کو اپناتے ہوئے گھروں پر موجود رہ کر سبزیوں و پھلوں کی ہوم ڈیلیوری سروس سے فائدہ اٹھائیں اورکورونا وائرس سے بچاؤ کی اس جنگ میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔اس وائرس سے بچاؤکا واحد حل سماجی رابطوں کو منقطع کرنا اور گھروں میں رہنا ہے جس پر ہر فرد کو مکمل عمل کرنا چاہیے ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض نے صوبائی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے نفاذکے جائزہ لینے کیلئے چنیوٹ شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض نے کہا کہ کسی بھی صورتحال میں مشتبہ مریضوں کو قرنطینہ میں رکھنے کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں جن کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈیوٹیاں پہلے ہی لگا دی گئی اور انہیں حفاظتی کٹس بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا عام آدمی کو چاہیے کہ وہ اس وائرس سے بچاؤ کی ہر ممکن کوشش کرے اور بلا ضرورت بازاروں اور مارکیٹوں میں نہ جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت کو روزانہ اجرت پر کام کرنے والے افراد اور مزدوروں کی مالی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے اور انہیں مالی امداد کی فراہمی کیلئے جامع پروگرام تشکیل دیا جا رہا ہے تاکہ انکی بھرپور کفالت ممکن ہو سکے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں