ایشیا کی پرکشش خواتین جیسی فہرستیں سفارش کی بنیاد پرمرتب ہوتی ہیں:اداکارہ لاہور: فلمسٹار میرا نے بھی ایشیا کی پر کشش خواتین کے حوالے سے جاری کردہ فہرست پر سوالات اٹھا دئیے ۔ میرا کا کہنا ہے کہ یہ خود ساختہ فہرستیں صرف سفارش کی بنیاد پر مرتب کی جاتی ہیں ،ہمارے ملک میں تبدیلی تو آ گئی مگر ہم حقیقی تبدیلی کے خواہاں ہیں جب فیصلے بھی میرٹ پر ہونگے اور باصلاحیت لوگوں کو پہچانا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس فہرست کو میرٹ پربنایا جاتا ہے تو پاکستان کی اور اداکارائیں اس میں شامل ہوتیں،میں مہوش حیات کی حامی ہوں جنہوں نے اس حوالے سے سب سے پہلے آواز بلند کی۔