رمضان سے قبل زکوۃ کی ادائیگی کی جائے تاکہ مزدور فاقہ کشی کا شکار نہ ہو ں مالکان ورکرز کو مقررہ اجرت کی ادائیگی لازمی کریں، رانا سکندر اعظم کا بیان فیصل آباد: فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے صدر رانا سکندر اعظم کا کہنا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال میں کوئی صنعتکار یا تاجر مزدور کو ملازمت سے فارغ نہ کرے ، مالکان بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورکرز کو مقررہ اجرت کی ادائیگی لازمی کریں ، رانا سکند اعظم کا کہنا تھا مالکان کے پاس موجود مال مزدوروں کے خون پسینے کی کمائی کی بدولت ہے ، موجودہ ملکی صورت حال میں تاجر اور صنعتکاروں کو چاہئے کہ وہ بڑے دل کا مظاہرہ کریں ، ایک یا دو ماہ انڈسٹری بند ہونے یا کاروبار بند ہونے سے مالکان کو کوئی فرق نہیں پڑے گا جبکہ مزدور طبقہ بری طرح متاثر ہوگا ، اسی صورت حال میں مالکان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مزدوروں کا خیال کریں اور لاک ڈائون کی وجہ سے ان میں راشن بھی تقسیم کریں جبکہ رمضان المبارک سے قبل ہی زکوۃ کی ادائیگی کی جائے تاکہ مزدور طبقہ فاقہ کشی کا شکار نہ ہو ۔