تازہ ترین

“اپوزیشن منافقت کی سیاست کررہی ہے”

“اپوزیشن-منافقت-کی-سیاست-کررہی-ہے”

وفاقی وزیر اطلاعات نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن الیکشن کمیشن سے اپنی منشا کے مطابق فیصلہ چاہتی ہے مگر ہم سپریم کورٹ کی ریفرنس پر جو بھی رائے ہوگی وہ قبول کرینگے۔ میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے الزام عائد کیا کہ سینیٹ الیکشن کیلئے سوداگر بیٹھے ہوئے ہیں، یہ لوگوں کا ضمیر خریدنے کیلئے پیسہ لگاتے ہیں، ان لوگوں کا مقصد ماضی کا پاکستان ہے، جہاں پیسے اور دھونس سے الیکشن پر اثرانداز ہوا جائے۔ شبلی فراز وزیراعظم کا اصولی مؤقف ہے کہ انتخابات شفاف ہونےچاہئیں، سینیٹ الیکشن کیلئے سوداگر بیٹھے ہوئے ہیں، لوگوں کا ضمیر خریدنے کیلئے پیسہ لگاتے ہیں عملی طورپر پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ بھی گئے ہیں، اپوزیشن الیکشن کمیشن سے اپنی منشا کے مطابق فیصلہ چاہتی ہے، عدالتوں یا الیکشن کےفیصلےانکےحق میں نہیں تو یہ واویلا کرتے ہیں وزیراعظم کا اصولی مؤقف ہے کہ انتخابات شفاف ہونےچاہئیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں