کراچی: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے کافی متحرک نظر آرہے ہیں، دو روز کے دوران انہوں نے دوسری اہم ملاقاتیں کیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے آج پھر آصف زردادی اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے ، اس ملاقات میں سابق گورنرپنجاب مخدوم محمود بھی موجود تھے، ملاقات میں سینیٹ الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سابق صدر آصف زرداری نے نوازشریف،فضل الرحمان اور دیگرسے ہونے والے رابطوں سےمتعلق یوسف رضا گیلانی کو آگاہ کیا، ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ آپ کو اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن لڑانامیری خواہش تھی۔ ملاقات میں آصف زرداری نے یوسف رضا گیلانی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گیلانی صاحب، اب سلیکٹڈ کے گھبرانے کا وقت آگیا ہے، ضمنی الیکشن اور سینیٹ الیکشن کے لئے پی ڈی ایم کو راضی کیا، مخدوم احمدمحمودجیسےدوست آپ کےساتھ ہیں، آپ بڑاسرپرائز دینگے، پی ڈی ایم قیادت آپ کی کامیابی کےلئے کوشاں ہے۔