تازہ ترین

10ملزم گرفتار، 2600 پتنگیں،57 ڈوریں برآمد

10ملزم-گرفتار،-2600-پتنگیں،57-ڈوریں-برآمد

پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، سی پی او راولپنڈی : راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 10 ملزمان گرفتار،2600 پتنگیں اور 57 ڈوریں برآمد، مقدمات درج، ایس پی پوٹھوہار ڈویژن سید علی نے سی پی او محمد احسن یونس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھانہ صدر واہ نے ملزم آصف کو گرفتار کر کے 1500 پتنگیں اور 10 ڈوریں برآمد کر لیں، تھانہ نصیرآباد نے سجاول خان سے 195 پتنگیں، تھانہ سول لائن نے ارشد حسین سے 100 پتنگیں، تھانہ بنی نے علی اکبر اور ارشد سے 600 پتنگیں اور 30 ڈوریں برآمد کر لیں۔ سی پی او نے کہا کہ پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔سی پی او نے کہا کہ پتنگ بازی ایک جان لیوا کھیل ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں