ملتان :ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے اپنے دفتر سے جاری بیان میں کہا کہ ضلعی امن کمیٹی کے تعاون اور مشاورت سے12ربیع الاول کا سکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔12ربیع الاول کو ضلع بھر میں 19جلوس نکالے جائیں گے جن میں اے کیٹگری کے 3 اور بی کیٹگری کے 16 جلوس نکالے جائیں گے جن کی سکیورٹی کے لئے 3 ڈی ایس پیز، 11انسپکٹرز، 49سب انسپکٹر ز، 53اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 53ہیڈ کانسٹیبل ، 638 کانسٹیبل اور 93قومی رضا کار تعینات کئے گئے ہیں اورکسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے مسلح ویپن واینٹی رائٹس 5 ریزرو اور 11 ٹیمیں ایلیٹ کی الرٹ رہیں گی۔اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ کے تما م داخلی وخارجی راستوں پر،اندرن شہر بھی 11مقامات پر نا کہ بندی کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے ۔