تازہ ترین

150بستروں کا ہلال احمر ہسپتال 17 دنوں میں مکمل فعال ہوگا

150بستروں-کا-ہلال-احمر-ہسپتال-17-دنوں-میں-مکمل-فعال-ہوگا

ہسپتال کی تکمیل سے شہریوں کو جدید طبی سہولیات میسر ہوں گی:آصف محمود، ڈاکٹر عمر راولپنڈی : مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود نے ڈی سی انوار الحق کے ہمراہ ہلال احمر ہسپتال کا دورہ کیا، چیئرمین ہلال احمر ابرارالحق، وی سی آر ایم یو ڈاکٹر عمر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ اس موقع پر زیر تعمیر کورونا فیلڈ ہسپتال کے بارے میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ 150بستروں پر مشتمل یہ ہسپتال 17دنوں میں مکمل طور پر فعال ہو جائے گا، اس میں 10وینٹیلیٹرز کا آئی سی یو بھی ہو گا۔ آصف محمود اور ڈاکٹر عمر نے کہا کہ ہلا ل احمر ہسپتال مکمل ہونے سے شہریوں کو جدید طبی سہولیات میسر ہوں گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں