تازہ ترین

16 روز میں 35 ہزار شہریوں کا نادرا دفاتر سے رجوع

16-روز-میں-35-ہزار-شہریوں-کا-نادرا-دفاتر-سے-رجوع

لاہور: شہرمیں 16روز میں تقریبا 35ً ہزار سے زائد شہریوں نے نادرا دفاتر کا رخ کیا جن میں سے 30 ہزار کے قریب احساس کفالت پروگرام کے سائلین کی بائیو میٹرک تصدیق ہوئی ۔ 5ہزار سے زائد نئے شناختی کارڈز پراسس ہوئے ۔ دوسری جانب مراکز پر نادرا کے بنائے ہوئے ایس او پیز کو بھی ہوا میں اڑا دیا گیا جن کے مطابق ہر سائل کو دفاتر میں داخل ہونے سے پہلے صابن سے ہاتھ دھونے ہونگے ، سماجی فاصلہ رکھنا ہوگا ،ماسک کا استعمال ، ہینڈ سینی ٹائزر اور ٹمپریچر چیک کرنے کو یقینی بنانا ہوگا ۔ مگر اس میں فیس ماسک کے علاوہ باقی تمام ایس او پیز کو نظر انداز کر دیا گیا ۔ انتظامیہ کی جانب سے عوام کی سہولت کیلئے نادرا میگا سنٹر شملہ پہاڑی کے باہر روڈ پر قناعتیں اور بیرئیرزلگا ئے گئے جبکہ سنٹر کے اندر اور باہر ٹینٹ اور کرسیاں لگا ئی گئی ہیں مگر 16 روز گزر نے کے بعد بھی نادرا سنٹرز کے باہر سے لمبی قطاریں ختم نہ ہو سکیں جن میں بزرگ مرد و خواتین کی بڑی تعداد ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں