تازہ ترین

19 ویں صدی میں تیار 50 مکھوٹے عجائب گھر کی زینت

19-ویں-صدی-میں-تیار-50-مکھوٹے-عجائب-گھر-کی-زینت

سنہ 1854 اور1858 کے درمیان 3جرمن بھائیوں نے 275 مکھوٹے بنائے نمائش پر سابق جسٹس لاہور ہائیکورٹ انوارالحق نے اسے شاندار کاوش قراردیا لاہور:19ویں صدی میں تیار کیے گئے 50مکھوٹے 160سال بعد لاہورکے عجائب گھر کی زینت بنا دئیے گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ 1854سے 1858کے درمیان تین جرمن تخلیق کار بھائیوں، ہرمن، اڈولف اور رابرٹ نے 275انسانی مکھوٹے بنائے تھے ۔ برصغیر میں بسنے والے مختلف النسل لوگوں کے بنائے جانے والے اِن مکھوٹوں کو برطانیہ اور برصغیر کے مختلف اداروں کو بھجوایا گیا۔1860 میں50مکھوٹوں کی وزیرخان بارہ دری میں نمائش ہوئی۔ 1860 کے بعد یہ پردہ سکرین سے غائب ہوگئے جنہیں اب دوبارہ منظرعام پر لایا گیا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ275 میں صرف 50 مکھوٹے بچے ہیں جو لاہور میوزیم کے پاس ہیں۔ ان کی نمائش کے موقع پرسابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ انوار الحق مہما ن خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے ،جنہوں نے اسے شاندار کاوش قرار دیا۔ اِس حوالے سے لاہور میوزیم کی سینئر ریسرچ آفیسر عفت عظیم نے بتایا کہ اِنہیں صرف انسانی مکھوٹے قرار دینا ہی کافی نہیں ہوگا۔ اِن کی مدد سے انگریزوں کو برصغیر میں رہنے والوں کی عادات اور رہن سہن کے بارے میں مفید معلومات حاصل ہوئیں ۔ یہ مکھوٹے آج بھی اُس طرح فائدہ مند ہیں جیسے یہ اپنے بنائے جانے کے وقت مفیدتھے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں