لاہور: برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ آج پاکستان پہنچیں گے۔ شاہی جوڑا 16اکتوبر کو لاہور کا دورہ کرے گا، اس سے قبل ملکہ برطانیہ، شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا بھی پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں۔ شاہی جوڑا 16اکتوبر کو لاہور آئے گا۔ شاہی مہمان بادشاہی مسجد، ایس او ایس ویلج اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ بھی کریں گے۔ اس سے قبل ملکہ برطانیہ، شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا بھی پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں۔ ملکہ الزبتھ دوم 1961ء میں پاکستان آئیں اور لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد کا بھی دورہ کیا۔ شہزادہ ولیم کی والدہ شہزادی ڈیانا نے پاکستان کے تین دورے کیے 1991ء میں شہزادی ڈیانا نے پاکستان کے طول و عرض کا سفر کیا۔ لاہور میں بادشاہی مسجد دیکھی اور کنیئرڈ کالج فار ویمن کا بھی دورہ کیا۔ شہزادی ڈیانا نے 1996ء میں پھر پاکستان کا رخ کیا اور دو دن کے نجی دورے پر لاہور آئیں۔ شوکت خانم کینسر ہسپتال کے لیے فنڈ ریزنگ تقریبات میں شرکت کی۔ شہزادی ڈیانا نے1997ء میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے لاہور آئیں ملکہ الزبتھ دوم نے 1997ء میں پاکستان کی آزادی کے 50 سال مکمل ہونے کے حوالے سے ہونے والی تقریبات میں بھی حصہ لیا اورلاہور میں ایک گرجا گھر کا دورہ کیا۔ ملکہ الزبتھ دوم کے اعزاز میں شاہی قلعہ میں عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ برطانوی شاہی جوڑے نے آخری بار 2006ء میں پاکستان کا دورہ کیا، شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کامیلا پارکر نے لاہور میں ایک سکھ گرودوارہ دیکھا اور مشہور بادشاہی مسجد گئے۔