تازہ ترین

2 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں ، دو گھروں کو سیل کردیا گیا

2-غیر-قانونی-ہاؤسنگ-سکیموں-،-دو-گھروں-کو-سیل-کردیا-گیا

ایف ڈی اے کا ایکشن ،ڈویلپرز کو قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت فیصل آباد: ڈی جی یف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایت پر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں ستیانہ روڈ پر دو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں اور سرکاری اراضی پر زیر تعمیر دو گھروں کو سیل کردیا گیا ۔سٹیٹ افسر امتیاز گورایہ کی سربراہی میں انسپکشن ٹیم نے ستیانہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر منظور شدہ ٹیک ٹاؤنvاور ڈاکٹرز سٹی جبکہ امیج ولاز میں سرکاری اراضی پر زیر تعمیر دو گھروں کو سیل کر دیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کی ہدایت پر غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں اور دیگر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جارہی ہے اس سلسلے میں ڈویلپرز سے کہا گیا ہے کہ وہ ہاؤسنگ سکیموں کے آغاز سے قبل قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے باقاعدہ منظوری حاصل کریں بصورت دیگر قانون شکی پر ایکشن سے گریز نہیں کیا جائیگا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں