تازہ ترین

20کروڑ روپے کی سرکاری اراضی قبضہ گروپ سے واگزار

20کروڑ-روپے-کی-سرکاری-اراضی-قبضہ-گروپ-سے-واگزار

بااثر افراد نے محکمہ مال کے افسران وا ہلکاران کی ملی بھگت سے قبضہ کیا تھا سرگودھا: اینٹی کرپشن سرگودھا نے ضلعی انتظامیہ سے مل کر 9کنال سرکاری اراضی مالیتی20کروڑروپے نا جائز قابضین سے واگزار کروالی ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کوباوثوق ذرائع سے معلوم ہوا تھا کہ موضع چاوئے والا تحصیل سائیوال ضلع سرگودھا میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زرعی اراضی میں بااثر افراد نے محکمہ مال کے افسران وا ہلکاران کی ملی بھگت سے قبضہ کیا ہوا ہے ۔ دوران انکوائری ریکارڈ کی مکمل چھان بین کی گئی اورموقعہ کا ملاحظہ کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ سرکار ی رقبہ ملکیت لینڈ کمیشن پنجاب تعدادی9کنال جس کی مارکیٹ ویلیو تقریبا 20کڑوڑ روپے بنتی ہے موضع چاوئے والا میں فتح محمد ولد اﷲ بخش نے کافی عرصہ سے ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے اوراُس پرفصلیں کاشت کر رہے ہیں جس پرتصور عباس بوسال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (تفتیش)،اینٹی کرپشن سرگودھا نے ضلعی انتظامیہ سے مل کر قبضہ مافیا سے زمین واگزار کروا کر سرکاری اراضی ضلعی انتظامیہ کی تحویل میں دے دی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں