تازہ ترین

200غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز:سڑکیں تنگ ٹریفک نظام درہم برہم

200غیر-قانونی-پارکنگ-سٹینڈز:سڑکیں-تنگ-ٹریفک-نظام-درہم-برہم

مال روڈ ،نیلا گنبد ،جیل روڈ ،مین بلیوارڈ گلبرگ ،جوہر ٹاؤن ،ٹاؤن شپ ،علامہ اقبال روڈ ،میکلوڈ روڈ، اچھرہ بازار،کشمیر روڈ،ایمپریس روڈ اور دیگر علاقوں میں سٹینڈز موجود ہسپتالوں کے باہر بھی سڑکوں پر مافیا قابض، تجاوزات کی بھرمار ،غیر قانونی سٹینڈز کیخلاف ایکشن کرینگے :چیف کارپوریشن افسر ،روزانہ کریک ڈاؤن کیا جاتا ہے :ڈی سی لاہور: شہر کی اہم شاہراہوں ،بازاروں ،مارکیٹوں اور ہسپتالوں کے باہر دو سو سے زائد غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کا انکشاف ہوا ہے جن کی وجہ سے کھلی سڑکیں تنگ پڑ گئیں جبکہ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔تفصیل کے مطابق ٹھیکیدار مافیا انتظامیہ پر حاوی ہو گیا ،جگہ جگہ پارکنگ سٹینڈز سے جہاں شہریوں کو ٹریفک مسائل کا سامنا ہے وہاں انتظامیہ بھی لاکھوں کے ریونیو سے محروم ہے ،شہر کی تقریباً تمام اہم شاہراہوں اور بازاروں میں غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز ہیں جن کے باعث منٹوں کا سفر گھنٹوں میں ہونے لگا،سکیورٹی رسک اپنی جگہ ہے ۔مال روڈ ،نیلا گنبد ،جیل روڈ ،مین بلیوارڈ گلبرگ ،جوہر ٹاؤن ،ٹاؤن شپ ،کشمیر روڈ،ایجرٹن روڈ ،ایمپریس روڈ ،علامہ اقبال روڈ ،میکلوڈ روڈ ،سرکلر روڈ بادامی باغ ، لاری اڈا،وحدت روڈ پر بھی غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز موجود ہیں دوسری طرف سروے کے دوران شہریوں محمد عاطف ،حاجی شہریار ، عقیل خان ، میاں محمد لطیف نے کہا لاہور پارکنگ کمپنی ، پرائیویٹ پارکنگ سٹینڈز اور تجارتی شاہراہوں پر تاجروں کی جانب سے بیچ سڑک گاڑیا ں لگا کر پورے شہر کو اذیت کا شکار کردیا جاتا ہے ،گورنر ہاؤس سے چند قدم کے فاصلے پر کشمیر روڈ پر نو پارکنگ کا بورڈ ہونے کے باوجود سینکڑوں موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں پارک کی جانے لگیں،محکمہ سوئی گیس کے افسروں نے بھی کشمیر روڈ پر مبینہ طور پر قبضہ جما لیا ،ایمپریس روڈ اور میکلوڈ روڈ کو تجاوزات مافیا نے لنڈا بازار بنا دیا۔ علی رضا بٹ، محمد شاہد ، لالہ شفیق احمد اور سعید خان نے کہا سرکلر روڈ، برانڈرتھ روڈ، میکلوڈ روڈ پر تاجروں نے قبضہ کررکھا ہے ۔ ایم ڈی پارکنگ قلب عباس کا کہنا ہے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کیخلاف کارروائی ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کا کام ہے ، متعدد بار نشاندہی کی اور ایکشن کرایا ۔چیف کارپوریشن آفیسر سید علی عباس کا کہنا ہے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کیخلاف ایکشن کرینگے۔ ڈی سی دانش افضال کا کہنا تھا روزانہ کریک ڈاؤن کرایا جاتا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں