تازہ ترین

22دسمبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں کشمیر مارچ ہوگا :جماعت اسلامی

22دسمبر-کو-ڈی-چوک-اسلام-آباد-میں-کشمیر-مارچ-ہوگا-:جماعت-اسلامی

ملتا ن : امیر جماعت اسلامی صوبہ جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر نے کہا ہے کہ 22دسمبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں کشمیر مارچ ہوگا جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر سے قافلے وہاں پہنچیں گے۔ اسلام آباد کشمیر مارچ کا مقصد بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنا مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی اور سنگ مرمر کے محلات سے بیٹھے پتھر دل حکمرانوں کو خواب غفلت سے جگانا ہے۔ بھارت عالمی دہشت گرد کا روپ دھار چکا ہے مسلمانوں کے ساتھ و دیگر اقلیتوں کے ساتھ بھارتی رویہ انتہائی ظالمانہ و بے رحمانہ ہے شہریت کے قانون میں ترمیم بھارتی آئین کی خلاف ورزی ہے جس پر پورا بھارت سراپا احتجاج ہے جامعہ ملیہ کی طالبات پر تشدد انتہائی قابل مذمت ہے مگر پاکستانی حکمران رسمی مذمت کرنے سے بھی گریز کررہے ہیں ۔ انخیا لات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات کنور محمد صدیق بھی موجود تھے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں