تازہ ترین

225من ناقص مربہ,اچاراورخام مال برآمد,2فوڈزیونٹ بند

225من-ناقص-مربہ,اچاراورخام-مال-برآمد,2فوڈزیونٹ-بند

73 یونٹس کی چیکنگ،5 کو جرمانے ،معمولی نقائص پر 58 کو اصلاحی نوٹسز،اشیا کی تیاری میں مضر صحت کیمیکلز کا بھی استعمال لاہور : صوبہ بھر میں اچار اور مربہ جات تیار کرنے والے 73 یونٹس کی چیکنگ کی گئی، ناقص انتظامات پر 2 سربمہر، 5 کو جرمانے عائد کئے گئے ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا ہے شیخوپورہ میں البشیر فوڈز، ملتان میں عبدالرحمان مربہ یونٹ کو سیل کیا گیا،100 من ناقص مربہ اور اچار جبکہ125 من خام مال برآمد کر کے تلف کر دیا گیا،معمولی نقائص پر 58 یونٹس کو اصلاحی نوٹسزجاری کئے گئے جبکہ 15 بند پائے گئے ۔لاہور زون میں 14، راولپنڈی 16، ملتان 16 اور مظفر گڑھ زون میں 3 یونٹس کو چیک کیا گیا،گلے سڑے پھلوں کو کیمیکلز لگا کر مربہ اور اچار تیار کرنے پر یونٹس کو سیل کیا گیا۔مربے کی تیاری میں مضر صحت کیمیکلز اور رنگ کاٹ کا استعمال کیا جا رہا تھا۔پروڈکشن ایریا میں سگریٹ نوشی اور انتہائی ناقص سٹوریج پر بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔سالانہ چیکنگ شیڈول کے علاوہ اچار اور مربہ یونٹس کی سرپرائز چیکنگ بھی کی جاتی ہے ،گلی سڑی سبزیوں پھلوں سے تیار شدہ مربہ اور اچار کا استعمال متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں