سپیشل افراد کا پارلیمنٹ سے ایکٹ پاس ہونا عظیم کارنامہ ہے ، شیخ فضل الٰہی ملتان : ملکی تاریخ میں پہلی بار 27خصوصی افراد کو ہنرمندی کورس مکمل کرنے پر پی ایس ڈی ایف کی جانب سے سر ٹیفکیٹ جاری کر دئیے گئے ،اس سلسلہ میں ایوان تجارت و صنعت ملتان میں سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کے اشتراک سے خصوصی افراد میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمانان خصوصی صدر ملتان ایوان شیخ فضل الہیٰ سینئر نائب صدر میاں راشد اقبال ودیگر نے ہینڈی کرافٹ،ویل چیئر میکنگ،کمپیوٹر ٹریننگ کا کورس مکمل کرنے والے خصوصی افراد میں اسناد تقسیم کیں ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ فضل الہیٰ نے کہا سپیشل افراد کا پارلیمنٹ سے ایکٹ پاس ہونا سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کا عظیم کارنامہ ہے اور خصوصی افراد کی بہترین خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اب وہ باعزت روزگار کما کر معاشرے میں مثال قائم کر سکیں گے ، انہوں نے کہا کہ ملتان ایوان تجارت و صنعت پہلے بھی ان خصوصی افراد کے ساتھ تھا اور آئندہ بھی ان سے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک یونس وینس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ سے خصوصی افراد کا ایکٹ پاس ہونا لیڈر شپ کا کمال ہے جس سے اس کے متعلق مخلص ہونے کا واضح ثبوت ہے