تازہ ترین

27رمضان کو قیام پاکستان اللہ کا انعام ہے ،حسین محنتی

27رمضان-کو-قیام-پاکستان-اللہ-کا-انعام-ہے-،حسین-محنتی

کراچی :جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ 27 رمضان کو قیام پاکستان اللہ کا قوم پر انعام ہے ۔ تکمیل پاکستان سمیت حقیقی مقاصد کی تکمیل کے لئے جدوجہد قوم پر قرض ہے ۔ یوم پاکستان پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ 72 سال سے ملک پر مسلط کردہ کرپشن کنگ پارٹیوں نے ملک کو دیوالیہ کردیا، نظریاتی سرحدوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کو پس پشت رکھ کر غیروں کے ایجنڈے کو آگے بڑھا کر ذاتی مفادات حاصل کئے ہیں۔ جس کی وجہ سے وطن عزیز آج بیرونی جارحیت، مہنگائی، بیروزگاری، کرپشن سمیت بے شمار مسائل کی زد میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان یوم بدر، فتح مکہ سے لیکر قیام پاکستان تک مسلمانوں کی فتوحات کا مہینہ ہے ۔ جماعت اسلامی اپنے قیام کے روز اول سے ہی اصلاح معاشرہ انسانیت کی خدمت و تعمیر وسیرت و کردار کے حقیقی معنی میں اسلامی، فلاحی وجمہوری ریاست کے قیام کے لئے کوشاں ہے ۔پاکستان اسی کلمہ طیبہ کے نام سے معرض وجود میں لایا گیا مگر غیر غیروں کی غلام قیادت نے یہاں ایک دن کے لئے بھی اسلام کو نافذ نہیں کیا۔ آج یوم پاکستان کے موقع پر ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ پاکستان میں قروآن و سنت کے نفاذ اور اسلامی انقلاب کے لئے خون کے آخری قطرے تک جدوجہد جار ی رکھیں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں