پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ 27 فروری 2019 پاکستان کی مسلح افواج کے تجدید عہد کا دن ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ قوم کی حمایت سے تمام خطرات کے خلاف ہمیشہ مادر وطن کا دفاع کریں گے۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1365522646503469057 خیال رہے کہ بھارت کی تاریخی شکست کو دو برس مکمل ہو گئے ہیں۔ 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے دن کے اجالے میں بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا اور ان کے دو طیارے مار گرائے۔