فیصل آباد: مختلف واقعات میں تین شہریوں کو سوا تین کروڑ روپے کے بوگس چیک جاری کردیئے گئے ۔ چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمات درج کرلئے گئے ، پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ سول لائن میں شہری فیصل منظور نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم شیراز اسلم نے ڈی گرائونڈ میں دو کنا ل سے زائد کی کوٹھی کرایہ پر لے رکھی تھی جس نے مختلف مہینوں کے کرایہ کی ادائیگی کی مد میں 3کروڑ 10لاکھ روپے مالیت کے چیک جاری کئے جو بینکوں سے کیش نہ ہونے پر بوگس قرار پائے جبکہ سول لائن کے علاقہ میں ہی شہری کاشف محمود کو احسان نے پولٹری خرید کر رقم کے عوض دس لاکھ روپے مالیت کا چیک جاری کیا جو بوگس ہوگیا علاوہ ازیں ریلوے روڈ کے رہائشی لیاقت علی کو یامین نے کاروباری لین دین میں ساڑھے سات لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا جو بینک میں بوگس قرار پایا جس پر پولیس نے تینوں کے مقدمات درج کرلئے اورملزموں کی تلاش شروع کردی۔