تازہ ترین

45نجی ہسپتالوں میں کورونا کے علاج کیلئے تیاریاں مکمل

45نجی-ہسپتالوں-میں-کورونا-کے-علاج-کیلئے-تیاریاں-مکمل

لاہور: پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی سپیشل انسپیکشنزاور معاونت کے بعدصوبہ کے آٹھ بڑے شہروں کے45نجی ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ لاہور کے8 1،فیصل آباد 10، ملتان اور سرگودھا ہر ایک میں پانچ، گجرانوالہ تین، راولپنڈی دو جبکہ نارووال اور لودھراں میں ایک ایک نجی ہسپتال میں آئیسولیشن وارڈزاور ہائی ڈیپینڈینسی یونٹس تیارکر لیے گئے ہیں اور966 بیڈزصاحبِ استعداد کے لیے میسرہیں۔ علاوہ ازیں ان علاجگاہوں میں انتہائی نگہداشت کے وارڈزبھی موجود ہیں اور وینٹی لیٹرز کی سہولت دستیاب ہے۔ مزید برآں کمیشن کی مداخلت اور معاونت کے بعد 40نجی ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے بارے میں رپورٹنگ کے نظام کو بھی فعال کردیا گیاہے اور ان میں لاہو ر کے 18ہسپتال بھی شامل ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں