تازہ ترین

5ہزار سے زائد خاندانوں میں 7 کروڑ1لاکھ 61 ہزار روپےتقسیم

5ہزار-سے-زائد-خاندانوں-میں-7-کروڑ1لاکھ-61-ہزار-روپےتقسیم

ہر خاندان کو 12 ہزار روپے کیش امداد دی جارہی ہے ۔ ملتان : حکومت کی طرف سے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت لاک ڈاون کے متاثرین کو مالی امداد کا سلسلہ گزشتہ روزبھی جاری رہا۔5 ہزار 777 خاندانوں کو مالی امداد دی گئی،ان خاندانوں میں مجموعی طور پر 7 کروڑ 1لاکھ 61 ہزار روپے تقسیم کئے گئے،ہر خاندان کو 12 ہزار روپے کیش امداد دی جارہی ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق احمد نے بتایا کہ کیش پروگرام سے ضلع میں1لاکھ 10 ہزار 866 خاندان فائدہ اٹھائیں گے۔ضلع ملتان کے لئے پروگرام کے فوکل پرسن رانااخلاق احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر سنٹرز کی تعداد 19 سے بڑھا کر 27 کر دی گئی جبکہ ان سنٹرز پر کیش کاونٹرز کی تعداد 80 سے بڑھا کر 130 کر دی گئی ‘شجاع آباد میں 6 نئے سنٹر قائم کر دئے گئے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں