لاہور: کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد میٹرو اورنج ٹرین کا آزمائشی سفر پھر شروع کر دیا گیا۔ چائنیز انجینئرز کی زیر نگرانی علی ٹاؤن سے ڈیرہ گجراں تک ٹرین چلائی گئی، اورنج ٹرین کے ٹیسٹ رن کا دوبارہ آغاز 51 دن بعد ہوا ، ٹرین کی رفتار 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ رکھی گئی۔آزمائشی سفر کے دوران ٹرین سے پیدا ہونے والی تھرتھراہٹ کا جائزہ لیا گیا جبکہ چائنیز انجینئرز نے ٹرین پر باقی ماندہ الیکٹریکل اور مکینیکل کے کام کا جائزہ لیا ۔