تازہ ترین

54چھوٹی مارکیٹیں کھولنے کی تیاری

54چھوٹی-مارکیٹیں-کھولنے-کی-تیاری

لاہور : ضلعی انتظامیہ نے 54چھوٹی مارکیٹیں کھولنے کیلئے ہوم ورک مکمل کر لیا جبکہ شہر کی تمام چھوٹی، بڑی مارکیٹوں کی فہرستیں اور تجاویزوزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق چھوٹی مارکیٹیں کھولنے کے لئے ہیلتھ ایڈوائزری پر عملدرآمد کرانے کے لئے قطار مینجمنٹ سسٹم ،سینی ٹائزر، ماسک اورگلوز کا استعمال ضروری ہے جبکہ مارکیٹوں میں ضلعی افسروں کے ہمراہ ٹائیگر فورس ٹیمیں کام کریں گی ، ضلعی انتظامیہ کی تجاویز کے مطابق شہر میں چھوٹے کاروبارکی مارکیٹوں کی تعداد 54 ،ایک جیسا کاروبار کرنے والی 40 ،بڑی 82 اور ملا جلا کاروبار کرنے والی 96 مارکیٹیں ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہفتے میں 2 روز مارکیٹیں مکمل طور پربند اور 5 روزایس او پیزکے تحت شام 5 بجے تک کھولنے کی اجازت ہو گی ۔ ضلعی انتظامیہ کی فہرست کے مطابق چھوٹی مارکیٹوں میں ٹائرمارکیٹ سرکلرروڈ،ڈیکوریشن مارکیٹ گنپت روڈ ،کیمیکل مارکیٹ نیوانارکلی،برڈاینڈپولٹری ٹولنٹن مارکیٹ ،موبائل مارکیٹ شامی پارک فیروزپورروڈ، جنرل بزنس مارکیٹ شنگھائی برج روڈ ، شادمان مارکیٹ ، جنرل بزنس مارکیٹ جیل روڈ،غالب مارکیٹ ،شیرپاؤبازار،گورومانگٹ روڈ، جوڑے پل بازار،گڑھی شاہو بازار ،آٹومارکیٹ مغلپورہ،رام گڑھ بازار، شیر شاہ روڈ،لیاقت آبادبازار،برکت مارکیٹ، مون مارکیٹ فیصل ٹاؤن، فردوس مارکیٹ ،سوامی نگر مارکیٹ، سنگھ پورہ آٹوشاپ مارکیٹ، مین مرکز بازار رائے ونڈ ، مین بازارسندرروڈ،میاں جان مارکیٹ کچی کوٹھی،مین بلیوارڈواپڈاٹاؤن،کلاک مارکیٹ مانگا منڈی، مین بازار مانگا روڈ ، مین بازارمانگاروڈرائے ونڈ، انٹرنیشنل مارکیٹ، موٹر سائیکل مارکیٹ شاہ نورسٹوڈیو،مین بازارچوک ،بحریہ ٹاؤن کمرشل مارکیٹ،موٹرسائیکل اینڈسپئیرپارٹس مارکیٹ موہنی روڈ ،کمپریسرمارکیٹ موہنی روڈ،جنرل بزنس مارکیٹ ریلوے سٹیشن ،مون مارکیٹ علامہ اقبال ٹاؤن، کیمر امارکیٹ نسبت روڈ،رکشہ مارکیٹ لٹن روڈ،حکیماں والا بازار ساندہ،کینال پارک بازارظہورالٰہی روڈ،مین بازار قصور روڈ رائے ونڈ،کچاجیل روڈمارکیٹ،ٹیمپل روڈ مارکیٹ ،جی ون مارکیٹ جوہرٹاؤن، گلشن پارک لال پل کینال روڈ، کالج روڈٹاؤن شپ مارکیٹ ،بشارت مارکیٹ کالج روڈ،لیدرمارکیٹ چیمبرلین روڈ بھی شامل ہیں اور انہیں کھولنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر دانش افضال کا کہنا ہے کہ حکومت کے فیصلے کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے گا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں