تازہ ترین

61فوڈ پوائنٹس کو280,000روپے جرمانہ،ملاوٹ شدہ دودھ، گھی تلف

61فوڈ-پوائنٹس-کو280,000روپے-جرمانہ،ملاوٹ-شدہ-دودھ،-گھی-تلف

ملتان: پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں کارروائیاں کرتے ہوئے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر61فوڈ پوائنٹس کو 280,000روپے کے جرمانے عائد کیے، 50لیٹر ملاوٹی دودھ،25کلو ملک پاؤڈر،16کلو غیر معیاری گھی موقع پرپر تلف کیا۔ ملتان میں واقع گلوریا جینز کافی پوائنٹ کو زائدالمیعاد فوڈ آئٹمز کے استعمال پر 15ہزار روپے، فورکس اینڈ نائف کو رینسڈآئل استعمال کرنے،ڈومینو پیزا کو مردہ مکھیوں کی بہتات پر 10,10ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ ملتان ڈویژن میں 20فوڈ پوائنٹس کے 60,000روپے،بہاولپور ڈویژن میں 14شاپس کو 95,500روپے اور ڈی جی خان ڈویژن میں 27فوڈ یونٹس کو مجموعی طور پر124,500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں