تازہ ترین

7 کروڑ 60 لاکھ روپے سے فن و ثقافت سکالرشپس پروگرام کا آ غاز

7-کروڑ-60-لاکھ-روپے-سے-فن-و-ثقافت-سکالرشپس-پروگرام-کا-آ-غاز

پہلے مر حلہ میں آرٹ اینڈ کلچر کے 400طلبہ کو سکالر شپس دینگے ، شفقت محمود اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ 7 کروڑ 60 لاکھ روپے کی رقم سے فن و ثقافت سکالرشپس پروگرام کا آ غاز کر دیا ہے ، ہم نے آرٹ اینڈ کلچر سے وابستہ طلبہ کو پہلی مرتبہ با ضابطہ سکالرشپ دینے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ ہم آرٹ اینڈ کلچر کے 400 طلبا و طالبات کوسکالرشپس دے رہے ہیں جو ابھی آغاز ہے ، اس کے تحت 45 ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے افراد کے بچوں کو سکالر شپ دینگے جس میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ شفقت محمود نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد پاکستان میں فن اور ثقافت کو فروغ دینا ہے ، اس پروگرام کے پہلے مرحلے میں 2020 کے لئے 400 سکالرشپس دئیے جا ئیں گے ۔ سکالرشپ کیلئے ماہانہ آمدنی کی کم سے کم حد کو 45 ہزار روپے سے بڑھاکر ساٹھ ہزار روپے ماہانہ کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں